گھریلو پروازیں شروع،مسافروں نے پہنا فیس شیلڈ تو ائیر ہوسٹیس نے پی پی ای کِٹ

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2020, 7:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے درمیان آج سے گھریلو پروازیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ تقریباً دو مہینے تک پروازوں پر لگی پابندی کو بحال کر دیا گیا۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 4 بج کر 45 منٹ پر پونے کے لیے سب سے پہلی فلائٹ روانہ ہوئی۔ لیکن اس دوران کئی فلائٹس کو کینسل بھی کیا گیا جس سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی دہلی سمیت جے پور، لکھنؤ، پٹنہ، احمد آباد، حیدر آباد اور ممبئی میں فلائٹس نے پرواز بھری۔ اس دوران مسافروں کو کچھ مصیبتوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی میں کئی مسافر ایسے رہے جن کی فلائٹ بغیر کسی قبل اطلاع کے منسوخ کر دی گئی۔ جے پور میں بھی مسافروں کو پوچھ تاچھ کے لیے کافی مشکلیں برداشت کرنی پڑیں۔ اس بابت نہ تو فون سے اطلاع دی گئی اور نہ کوئی ایس ایم ایس آیا۔ آن لائن بھی فلائٹ کینسل ہونے کی کوئی خبر نہیں دی گئی تھی۔ سفر نہ کر پانے کے سبب کئی مسافر کافی مایوس نظر آئے۔

ویسے پورے ملک میں کورونا بحران کی وجہ سے ائیر پورٹ پر حفاظت کا سخت انتظام دیکھنے کو ملا۔ طیارہ مسافروں کو گائیڈ لائن کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے ملازمین کی بھی تعیناتی کی گئی تھی۔ ائیر پورٹ کے اندر جانے سے پہلے مسافروں کا سامان سینیٹائز کیا گیا۔ گائیڈ لائن ے مطابق سبھی مسافر کی انٹری گیٹ پر اسکریننگ ہوئی جس کے بعد ہی انھیں اندر جانے کی اجازت ملی۔ سبھی مسافروں کو ائیرلائن کی طرف سے فیس کور ماسک دیے گئے جسے پہن کر وہ فلائٹ میں بیٹھے۔ وہیں فلائٹ اٹینڈینٹ پی پی ای کِٹ پہنے ہوئے دکھائی دیے۔

دوسری طرف آندھرا پردیش 26 مئی سے ہوائی خدمات شروع کرے گا جب کہ مغربی بنگال میں ہوائی خدمات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...