ٹمکورو : زچہ اور جڑواں بچوں کی موت کا معاملہ - ڈیوٹی ڈاکٹر اور 3 نرسیں معطل 

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2022, 9:21 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکورو،6؍ نومبر (ایس او نیوز) ٹمکورو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں مبینہ طور پر ایک زچہ کو آدھار کارڈ یا "تائی" کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہ دینے اور اس کے بعد گھر پر زچگی کےدوران مذکورہ خاتون اور دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی موت واقع پر ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے متعلقہ اسپتال میں میٹرنٹی وارڈ کے ایک ڈیوٹی ڈاکٹر اور 3 نرسوں کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
    
وزیر صحت نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کوتاہی اور غفلت کے مرتکب نظر آنے والے  ڈاکٹر اور نرسوں کی معطلی  کے علاوہ اس پورے معاملہ کی جانچ کے لئے ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جسے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اگر معطل کیا گیا عملہ قصور وار پایا جاتا ہے تو پھر انہیں ملازمت سے برخاست کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
    
خیال رہے کہ مذکورہ حاملہ خاتون کے پاس آدھار کارڈ اور تائی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر ٹمکورو سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر نے داخلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے زچگی کے لئے بینگلورو کے وکٹوریہ ہاسپٹل جانے کا مشورہ دیا تھا ۔ مگر وہ تملناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک مزدور خاتون تھی اور بینگلورو جانے کے لئے ایمبولینس کا بندوبست کرنا اس کے بس میں نہیں تھا ۔ اس لئے وہ واپس اپنے گھر گئی جہاں دوسرے دن زچگی کے اس کی اور اس کے جڑواں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔
    
وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے عملہ کو دوبارہ یہ واضح حکم جاری کیا ہے کہ ایمرجنسی حالت میں جو بھی مریض آئے اس سے دستاویزات کا مطالبہ کیے بغیر ہر قیمت پر اسے فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔  اس طرح کی غفلت اور کوتاہی کے معاملے دوبارہ پیش نہ آئیں ، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...