کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 12:36 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ ، 28 / مارچ (ایس او نیوز) پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، بھکتی ایک ہی ہے ۔ دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ کچھ لوگ دھرم اور بھگوان کو سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں ، جو کہ ناقابل معافی ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ سیاست میں دھرم ہونا چاہیے، لیکن دھرم میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ میں نے چناو جیسے دھرم یدھ کے لئے کمٹہ سے شروعات کر دی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ہماری گارنٹیوں کی وجہ سے ہم دیوالیہ ہو جائیں گے، وہی مودی اب ہماری نقل کرتے ہوئے مودی گارنٹی کا پرچار کر رہے ہیں ۔ جبکہ ہماری جیسی گارنٹیاں پورے ملک میں نہیں ہیں ۔ 
    
ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ تعلیم یافتہ ، دانشمند اور ہوشمند ڈاکٹر انجلی نمبالکر پارلیمنٹ میں اس ضلع کی آواز اٹھائیں گی ۔ ان کے حصے میں جیت کی خوشی دیں ۔ اپنے گھر کی بیٹی کی طرح آشیرواد دیتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ میں بھیجیں ۔
    
اس موقع پر بولتے ہوئے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ہمارے قائدین نے اس حلقے کے لئے ایسا امیدوار دیا ہے جس کی شخصیت کے تعلق سے کوئی الجھن اور تنازعہ نہیں ہے ۔ جنگلاتی اتی کرمن، نیشنل ہائی وے، کونکن ریلوے، بحری اڈہ، کئیگا جوہری توانائی پلانٹ جیسے بے شمار مسائل ہیں ۔ ان سب کا حل نکلنا ہے تو پھر ہماری امیدوار ڈاکٹر انجلی کو پارلیمنٹ میں آواز اٹھانی ہے ۔ اس طرح آواز اٹھانے والی خاتون کو ہی ہم نے امیدوار بنایا ہے ۔ 
    
کانگریس پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر انجلی ہیمنت نمبالکر نے کہا کہ یہ انتخاب راہول اور مودی کے بیچ نہیں ہے ۔ یہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کا انتخاب ہے ۔  بی جے پی کی حکومت میں غریب اور بھی زیادہ غریب اور مالدار اور بھی زیادہ مالدار ہو رہے ہیں ۔نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے ۔ خواتین کو خود کفیل ہونا چاہیے ۔ اسی مقصد کے تحت یہ الیکشن ہو رہا ہے ۔ غریبوں کو انصاف دلانے کے لئے کانگریسی کارکنان کو متحد ہونا چاہیے ۔ 
    
کلیدی خطاب کرتے ہوئے کانگریس ضلع صدر سائی گاونکر نے کہا کہ ڈی کے شیوا کمار کے یہاں آنے سے ہمارے کارکنان کے اندر نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے ۔ ہم سب کو انہیں کی رہنمائی کے مطابق کام کرنا چاہیے ۔ 
    
جلسے کے دوران ڈی کے شیوا کمار اور پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر انجلی کی عزت افزائی کی گئی ۔ اس موقع پر کاروار رکن اسمبلی ستیش سائل، سابق ایم ایل اے وی ایس پاٹل، کے پی سی سی جنرل سکریٹری نویدیت آلوا، یشودھر نائک اور دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔