بی جے پی کارپوریٹر دیواکر پانڈیشور منگلورو کے نئے میئر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 29th February 2020, 10:36 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 29/فروری (ایس او نیوز ) کنٹونمنٹ وارڈ کے بی جے پی کارپوریٹر دیواکر پانڈیشور کو منگلورو سٹی کارپوریشن (ایم سی سی ) کا نیا میئر منتخب کیا گیا ۔کولائی کی کارپوریٹر ویدواتی ڈپٹی مئیر منتخب ہوئی۔میئر کا الیکشن ایم سی سی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا تھا۔

تمام 60 کارپوریٹرس ، دو ارکان اسمبلی وید ویاس کا منت اور بھرت وائی شیٹی اور ایون ڈی سواز ایم ای سی نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جبکہ ایم پی نلن کمار کٹیل موجود نہیں تھے۔ مختلف محکموں کی قائمہ کمیٹیوں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

کانگریس نے دونوں عہدوں کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ کیشو کو جنہیں میئر عہدہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا ایم ایل سی ووٹ کے بشمول 15 ووٹ حاصل ہوئے۔

ڈپٹی میئر کی امیدوار زینت شمس الدین جنہیں ایس ڈی پی آئی کی حمایت حاصل تھی ، کو 17ووٹ حاصل ہوئے ۔ جبکہ دونوں بی جے پی امیدواروں کو 46 ووٹ حاصل ہوئے جن میں ان کے دو ارکان اسمبلی کے ووٹ بھی شامل تھے۔ 12/نومبر کو منعقد 60 رکنی کارپوریشن کو نسل کے الیکشن میں بی جے پی کو 44 سیٹوں جبکہ کانگریس کو صرف 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...