برسات کے موسم میں عوام کو تکلیف نہ پہنچے۔نیشنل ہائی وے ٹھیکیدار کمپنی کو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2019, 9:40 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،21/جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمارنے نیشنل ہائی وے66 توسیعی منصوبے کی ٹھیکے دار کمپنی آر بی آئی کے جنرل منیجر کو مراسلہ لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ تعمیری کام کی وجہ سے برسات کے موسم میں عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔

خیال رہے کہ تعمیری کام کی وجہ سے ہرسال برسات کے موسم میں عوام کو بڑی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ کیونکہ سڑک پر اور سڑک کے کنارے جگہ جگہ گڈھے رہنے اور برساتی پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی دشواریاں پیدا ہوجاتی ہیں اور سڑک کے قریب رہائشی مکانات والوں کے لئے برسات کا موسم ایک مصیبت بن جاتا ہے۔تیز بارش ہونے کی صورت میں پہاڑ ی زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔گزشتہ سال اسی توسیعی کام کی وجہ سے کمٹہ میں جان لیوا حادثہ بھی پیش آیا تھا۔نامناسب انداز میں تعمیری کام کی وجہ سے موٹر سواریوں کو بھی بہت زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔ان سب مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی سی نے ٹھیکے دار کمپنی کو تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...