کسانوں کو بے موسم بارش سے ہوئے نقصان کا 50 ہزار فی ہیکٹر معاوضہ ملے گا: کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 12:01 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت بے موسم بارش کی وجہ سے دہلی میں برباد ہوئی کسانوں کی فصلوں کا 50 ہزار روپے فی ہیکٹر معاوضہ دے گی۔ اروند کیجریوال نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسان بے موسم بارش سے فصلوں کی بربادی سے کافی دکھی ہیں۔ آپ دکھی نہ ہوں، تمہارا بیٹا ہمیشہ کی طرح آپ کے ساتھ ہے۔ برباد ہوئی فصلوں کے لئے دہلی حکومت فی ہیکٹیئر 50000 روپے معاوضہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی وجہ سے فصلیں برباد ہوئی ہیں، ’عآ پ‘ کی حکومت نے آگے بڑھ کر کسانوں کی مدد کی ہے۔ ہم نے نہ صرف اعلان کیا، بلکہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایک یا دو ماہ کے اندر کسانوں کے کھاتے میں پیسے جمع ہو جائیں ۔ ڈی ایم اور ایس ڈی ایم دو ہفتوں میں تباہ شدہ فصلوں کی پیمائش مکمل مکمل کریں گے اور اگلے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے اندر معاوضے کی رقم کسانوں کے کھاتے میں جمع ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "کچھ دن پہلے دہلی کے کچھ کسان مجھ سے ملنے آئے تھے۔ وہ بہت دکھی تھے۔ کسانوں نے بتایا کہ بے موسم بارش کی وجہ سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ میں دہلی کے اپنے تمام کسان بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ میں ہوں نہ، ’عآپ‘ کی حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ ہم آپ کی تمام مشکلات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عآپ کی حکومت آپ کی تمام مشکلات میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ پچھلے چھ سات سال میں، جب سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی ہے، جب بھی ایسے مواقع آئے ہیں اور جب کسی وجہ سے کسان بھائیوں کی فصلیں برباد ہوئیں، عآپ کی حکومت نے آگے بڑھ کر ساتھ دیا ہے۔ ہم نے اپنے کسان بھائیوں کو ہر بار 50 ہزار فی ہیکٹر کے حساب سے معاوضہ دیا ہے۔ دہلی حکومت فصلوں کی بربادی کے معاملے میں پورے ملک میں کسانوں کو سب سے زیادہ معاوضہ دیتی ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں کہیں 8 ہزار روپے، کہیں 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا ہے، لیکن عام آدمی پارٹی کی حکومت نے 50 ہزار روپے فی ہیکٹر کے حساب سے معاوضہ دیا ہے۔ نیز، ہم نے نہ صرف اعلان کیا، بلکہ کوشش کرتے ہیں کہ اعلان کرنے کے ایک سے تین ماہ کے اندر تمام کسان بھائیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے اس بار بھی احکامات جاری کیے ہیں کہ ہر کسان بھائی جن کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں انہیں 50 ہزار روپے فی ہیکٹر کے حساب سے معاوضہ دیا جائے گا۔ ہمارے تمام ڈی ایم اور ایس ڈی ایم پیمائش کر رہے ہیں کہ فصلیں کہاں کہاں برباد ہوئی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ دو ہفتوں کے اندر ہم تمام پیمائش اور سروے مکمل کر لیں گے اور اس کے بعد کسان بھائیوں کا معاوضہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر جلد از جلد ان کے کھاتے میں پہنچ جائے گا۔ میں اپنے تمام کسان بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا بیٹا آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اداس نہ ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی فصلیں برباد ہوئی ہیں۔ اگر کسان فصل نہیں لگاتا تو اسے اتنی تکلف نہیں ہوتی لیکن اگر وہ فصل لگائے اور اس پر پیسے خرچ کرے۔ کھاد بیج لگائے اور اس کے بعد اس کی پوری فصل برباد ہو جائے تو کسانوں کو بہت نقصان اور دکھ ہوتا ہے۔ کسان نے کہیں سے قرض لیا ہوتا ہے۔ اس نقصان کے بعد وہ قرض واپس نہیں کرپاتا ۔ لیکن ہمارے کسان بھائیوں کو بالکل بھی غمگین نہیں ہونا چاہیے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...