آئی پی ایل 2020: حیدرآباد پر دہلی کی 17 رنوں سے جیت، ممبئی سے ہوگا خطابی مقابلہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2020, 12:32 PM | اسپورٹس |

ابوظہبی،9؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا کوالیفائر2 میچ جیت لیا۔ ابو ظہبی میں اتوار کی رات 'ڈو یا ڈائی' کے اس میچ میں دہلی نے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 172/8 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی مارکس اسٹائنس نے سن رائزرز کو تین جھٹکے دیئے، جس میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ بھی شامل ہے۔ کاگیسو ربادا نے چار وکٹوں کے ساتھ دہلی کی فتح کو یقینی بنایا۔ اس قیمتی فتح کے ساتھ دہلی کیپیٹلز نے پہلی بار آئی پی ایل کا فائنل اپنے نام کیا۔ اب ٹائٹل میچ میں وہ 10 نومبر کو دبئی میں چار بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز (ایم آئی) سے مقابلہ کریں گے۔

دوسری طرف اس شکست کے بعد موجودہ آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کا سفر ختم ہو گیا۔ لگاتار چار جیت کے بعد ڈیوڈ وارنر کی سربراہی میں سن رائزرز کی ٹیم اپنی تال برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز کی ٹیم کو پہلا دھچکا 12 کے اسکور پر ہوا، جب کپتان ڈیوڈ وارنر (2) کو کیگسو ربادا نے بولڈ کیا۔ اننگز کا آغاز کرنے آئے پریم گرگ (17) کو مارکس اسٹوئنس نے بولڈ کیا۔ اسی اوور میں اسٹونیس نے منیش پانڈے (21) کو بھی اپنا شکار بنایا۔

43 کے اسکور پر دوسرا اور تیسرا وکٹ 44 پر گر گیا۔ اکشر پٹیل نے جیسن ہولڈر (11) کو واپس لوٹایا۔ 90 کے اسکور پر حیدرآباد کو چوتھا دھچکا لگا۔ اس کے بعد کین ولیمسن (67) نے عبدالصمد کے ساتھ 57 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ ولیمسن کا اہم وکٹ وکٹ اسٹائنس نے حاصل کیا، پانچویں وکٹ 147 کے اسکور پر گرا۔

ربادا نے عبدالصمد (33) کو آؤٹ کرکے دہلی کو چھٹا دھچکا دیا۔ اگلی ہی گیند پر راشد خان (11) کو ربادا نے چلتا کیا اور اس کے بعد انہوں نے اسی اوور کی پانچویں گیند پر سری واتس گوسوامی (0) کو لوٹایا۔ یعنی 167 رن پر چھٹے اور ساتویں وکٹیں کے گرنے کے بعد 8 ویں وکٹ 168 رنز پر گر گیا۔

وہیں سلامی بلے باز شیکھر دھون کی 78 رنوں کی شاندار نصف سنچری اننگ اور مارکس اسٹائنس کی 38 اور شمران ہتمائر کی ناٹ آؤٹ 42 کی شاندار اننگ سے دلی کیپیٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں اتوار کو بیس اووروں میں تین وکٹ پر 189 رنوں کا قابل مقابلہ اسکور بنایا۔ شیکھر نے 50 گیندوں پر 78 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اسٹائنس نے 27 گیندوں پر اڑتیس رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ہتمائر نے بائیس گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دلی نے شیکھر دھون کے ساتھ اوپننگ میں مارکس اسٹائنس کو اتارنے کا داؤ کھیلا جو کامیاب رہا۔ شیکھر اور اسٹائنس نے دہلی کو 86 رن کی شاندار ابتدا دی۔ اسٹائنس نے انہیں پاور پلے میں اتارنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اننگ کے چوتھے اوور میں جیسن ہولڈر کی گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے اٹھارہ رن بنائے۔ دہلی کے پچاس رن 45 اوور میں پورے ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...