اُڈپی کے کاپو میں بائک کی ٹکر سے ہرن ہلاک، بائک سوار شدید زخمی ۔۔۔ کرائم کی مزید مختصر خبریں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2021, 6:06 PM | ساحلی خبریں |
اڈپی 21 نومبر (ایس او نیوز) ضلع اڈپی کے کاپو تعلقہ کے شنکرپور میں راہ چلتی بائک سے اچانک ایک ہرن  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ہرن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ   بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ سنیچر رات کو شنکرپور کے سبھاش نگر میں اسٹیٹ ہائی وے پر  پیش آیا۔
 
زخمی بائک سوار کی شناخت  بنٹیکل کے رہنے والے ہرشیتھ (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  ہائی وے دوڑتی بائک  کے درمیان میں اچانک ہرن آگئی تھی جس کی بناء پر بائک سوار کا توازن بگڑ گیا اور ہرشیتھ  کی بائک  ہرن سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی  بائک سڑک پر ہی اُلٹ کر گری جس میں ہرشیتھ شدید زخمی ہوگیا، اسے اُڈپی اجرکاڈ اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔
 
اطلاع ملتے ہی پولس سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوع کا جائزہ لیا ہے۔
 
بنٹوال : فرنگی پیٹ میں بائک اور کار کی ٹکر؛  بائک سوار ہلاک

بنٹوال،21؍ نومبر (ایس او نیوز)ضلع دکشن کنڑا کے فرنگی پیٹ کے قریب ارکولا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پراجول (26 ) نامی بائک سوار ہلاک ہوگیا جو وٹل کے قریب نیرکاجے کا رہنے والا تھا ۔ بتایا جاتا ہے مہلوک پراجوال نیو منگلور پورٹ ٹرسٹ کا ملازم تھا ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پراجول اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لئے کمپنی کی طرف جارہا تھا تب ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مارکر گرادیا ۔ شدید زخمی حالت میں پراجول کو مقامی لوگوں نے ہاسپٹل میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

بنٹوال بیچ سڑک پر دو گروہ آپس میں لڑ پڑے ۔ معاملہ درج

بنٹوال،21؍ نومبر (ایس او نیوز) بیچ سڑک پر دو گروہوں کے درمیان مار پیٹ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مہندی کے فنکشن میں سنتوش نے اویناش پر حملہ کیا تھا ۔ دونوں کے گروہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے میلکار میں واقع ایک شاپنگ کامپلیکس سارا آرکیڈ کے پاس سڑک پر جمع ہوگئے ۔ اس دوران تکرار بڑھ گئی تو دونوں طرف سے مار پیٹ شروع ہوگئی جس میں سوڈا بوتلیں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا ۔ اور اس کا ویڈیو فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پانے منگلور کے ایک مندر میں ہورہے فنکشن کی سیکیوریٹی پر مامور بنٹوال ٹاون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کلئیمار کو جب اس جھڑپ کی اطلاع ملی تو وہ اپنے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے وہاں تقریباً 10 نامعلوم افراد کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا مگر پولیس کی جیپ دیکھ کر وہ سب لوگ فرار ہوگئے۔ 

سب انسپکٹر کلئیمار نے از خود اس معاملے کی ایف آر  درج کرلی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...