بارش کی قلت سے ریاست پر منڈلا رہا ہے خشک سالی کا خطرہ - 130 تعلقہ جات قرار دئے جا سکتے ہیں قحط زدہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd September 2023, 10:39 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو ،2 / ستمبر (ایس او نیوز) امسال مانسون کے موسم میں بارش کم برسنے کی وجہ سے ریاست پر خشک سالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ 4 ستمبر کو منعقد ہونے والی کابینہ ذیلی کمیٹی میں جائزے کے بعد ریاست کے 227 تعلقہ جات میں سے 130 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دئے جانے کا امکان ہے ۔
    
عام طور پر مانسون کے موسم میں یکم جون سے 31 اگست تک اوسطاً 691 ملی میٹر بارش ہوتی ہے ۔ لیکن امسال صرف 497 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کامطلب یہ ہے کہ برسات میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ اگر اگست کے مہینے کی بات کریں تو عموماً 220 ملی میٹر بارش ہوتی ہے مگر اس بار صرف 60 ملی میٹر برسات ہوئی ہے ۔ یعنی اگست کے مہینے میں تقریباً 74 فیصد کم بارش ہوئی ہے اور موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس صدی میں ہونے والی برسات کی سب سے بڑی قلت ہے ۔
    
کاشتکاری کے نقطہء نظر سے دیکھیں تو مانسون کے موسم میں جملہ 82.35 لاکھ ہیکٹر زمین پر بوائی کا نشانہ ہوتا ہے ، لیکن اس مرتبہ صرف 66.68 لاکھ ہیکٹر زمین پر ہی بوائی کی جا سکی ہے ۔ جولائی میں بارش کی مقدار بہت اچھی ہونے کی وجہ سے کاشتکاری کی سرگرمیاں تیز ہوگئی تھیں ، مگر اگست میں برسات ندارد ہونے اور ہوا میں رطوبت کی کمی کی وجہ سے چاول، جوار، مونگ پھلّی، سورج مکھی،  سویا، تور، ماش، راگی کپاس، گنا، وغیرہ کی  فصلیں پھلنے پھولنے کے بجائے سوکھنے لگی ہیں ۔
    
ڈیم اور آبی ذخیروں میں پانی کی سطح نیچے کی طرف اترنے لگی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاری اور باغبانی کے لئے نالوں کے ذریعہ ہونے والا آب پاشی کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے ۔ 
    
وزیر برائے مالگزاری (ریوینیو) کرشنا بائرے گوڈا نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے جو رہنما اصول وضع کیے ہیں اس کے مطابق فصلوں کی صورتحال کا سروے کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی جائے گی کہ کون کونسے تعلقہ جات قحط زدہ قرار دینے لائق ہیں ۔ اسی کے مطابق 4 ستمبر کو منعقد ہونے والی کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا اور اس کی رپورٹ مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی تاکہ نشاندہی کیے گئے تعلقہ جات کو قحط زدہ ہونے کا اعلان کیا جا سکے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...