منگلوروپولیس فائرنگ: تحقیقات کے لئے میجسٹریٹ کو ملی مزید 30دن کی مہلت

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2020, 11:41 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو21؍مارچ (ایس او نیوز) شہریت ترمیمی قانو ن کے خلاف ہوئے احتجاج اور تشدد کے دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے سلسلے میں حکومت نے اڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر جگدیشا کو میجسٹریل جانچ کے لئے متعین کیا تھا۔انہیں اپنی تحقیقاتی رپورٹ داخل کرنے کے لئے23مارچ تک کا وقت دیا گیا تھا۔

تحقیقاتی میجسٹریٹ جگدیشا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ”تحقیقات کا کام وقت پر پورا نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے اس مدت میں مزید 30دنوں کی توسیع کی ہے۔چونکہ ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ 21اپریل کو اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے، اس لئے اب 21اپریل سے قبل قطعی رپورٹ حکومت کو سونپی جائے گی۔“

یاد رہے کہ پولیس فائرنگ کی وجہ سے دو لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ ا تھا اس کے علاوہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس پر حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات لگائے جارہے تھے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی میجسٹریٹ کے سامنے اب تک 350پولیس والے اور عام شہریوں نے اپنے اپنے بیانات درج کروائے ہیں اور ثبوت پیش کیے ہیں۔بشمول سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا جملہ 146پولیس افسران نے تحریری بیانات جمع کروائے ہیں۔ متاثرہ افراد کی نمائندگی کے لئے قائم فورم کے  صدر جلیل کرشنا پورا، ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر عطاء اللہ جوکٹے، کارپوریٹر منیب بینگرے، حسن اڈکل اور دیگر دو شہریوں نے 32ویڈیو کلپس پر مبنی 6سی ڈی میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے ہیں۔

تحقیقات کی اگلی سماعت 23مارچ کو ہوگی اورتوقع ہے کہ منگلورو ڈپٹی کمشنر، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرس اور دیگر پولیس والے اس دن حاضر ہونگے اور اپنے بیانات درج کروائیں گے کیونکہ سابقہ سماعت کے بعد ان لوگوں کو میجسٹریٹ کی جانب سے تحقیقات کے لئے حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...