داونگیرے میں ہندو جاگرن ویدیکے کنوینر گرفتار - مصنفین ، دانشوروں کو دے رہا تھا جان سے مارنے کی دھمکیاں

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2023, 2:00 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،  یکم / ستمبر  (ایس او نیوز) ریاست کے  حقیقت پسند دانشوروں اور مصنفین کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں بینگلورو سی سی بی پولیس نے داونگیرے میں ہندو جاگرن ویدیکے کے کنوینر شیواجی راو جادھو کو 29 ستمبر کی آدھی رات کے وقت گرفتار کر لیا ۔
    
ملزم شیواجی راو کو داونگیرے سے  بنگلورو لانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو تفتیش کے لئے دس دن کی پولیس کسٹڈی میں دے دیا گیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ ہندوتوا وادی سوچ اور سرگرمیوں کے خلاف کھل کر لکھنے اور بولنے والے مختلف دانشوروں اور مصنفین کو  شیواجی راو جادھو داونگیرے سے جان سے مارنے کی دھمکی والے خطوط بھیجتا تھا اور ان کی زندگی کی الٹی گنتی شروع ہونے کی بات کہنا تھا ۔ جب یہ معاملہ  تحقیقات کے لئے سی سی بی پولیس کے حوالے کیا گیا تو فارنسک ماہرین کی مدد سے  اس ضمن میں مختلف زاویوں سے تفتیش کے بعد شیواجی راو جادھو پر شک کا دائرہ تنگ ہوگیا ۔ اسی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا ۔ 
    
شیواجی راو نے گزشتہ دو سال کے عرصے میں سابق وزیر بی ٹی للیتا نائک، سینئر ادیب ویر بھدرپّا، کے مرلو سیدپّا، ڈاکٹر جی رام کرشنا، پروفیسر ایس جی سدارامیا، ڈاکٹر بنجگیرے جئے پرکاش، کے ایس وملا، وسندرا بھوپتی، شریپاد بھٹ، بی ایل وینو سریندر راو سمیت کئی افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے تھے ۔ اس سے پریشان ہو کر ان ادیبوں نے کئی مرتبہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں کارروائی کی مانگ کی تھی ۔ بینگلورو سمیت مختلف پولیس تھانوں میں اس ضمن میں شکایات درج کی گئی تھیں ۔ ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے ان ادیبوں کو ضروری سیکیوریٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس کو ہدایت بھی دی تھی ۔ 
    
گرفتاری کے بعد سی سی بی ملزم جادھو سے کڑی پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...