جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں تھم نہیں رہا ہے کورونا کا قہر۔ اموات اور نئے معاملات کی تعداد میں ہورہا ہے مسلسل اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2020, 11:25 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،19؍جولائی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں سنیچر کے دن کورونا سے مزید 4افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 75ہوگئی ہے، جن میں سے 12افراد کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے۔ اس کے علاوہ کل ایک ہی دن میں 237افراد کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔

اس دوران سنیچر کے جملہ 109لوگوں کو صحت یاب ہونے پرمختلف اسپتالوں اور کیئر سینٹروں سے چھٹی دی گئی ہے، جس کے ساتھ اب تک صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد 1387ہوگئی ہے اور فی الحال 1,848زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق الال شہر میں ایک سالہ بچے کے ساتھ جملہ 10 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ان میں کرناٹکاریزرو پولیس کاایک اہلکار، اس کی بیوی اور بچے بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

محکمہ ڈاک کے دو اہلکاروں کی کووِڈ رپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعد کل 20جولائی کو منگلورو کے 13پوسٹ آفس کو مکمل بند رکھا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے منگلورو ہیڈ پوسٹ آفس کے دواہلکارہیں۔اور ان کی ذمہ داری ’کیش اوور‘ کی رہنے کی وجہ سے وہ شہر کے مختلف ڈاک دفتروں میں جایا کرتے تھے۔

ادھر اڈپی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق18جولائی سنیچر کے دن جملہ 109افراد کی رپورٹ پوزیٹیواور292لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو نکلی ہے، جس کے ساتھ تاحال متاثرین کی تعداد2,088ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ کل ایک ہی دن میں 3متاثرین کی موت واقع ہونے کے بعد اب تک ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 11ہوگئی ہے۔کل موت کا شکار ہونے والوں میں دو عمررسیدہ متاثرین کے علاوہ ایک 22سالہ نوجوان لڑکی بھی شامل ہے۔

کنداپور پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو کورونا لاحق ہونے کے بعد اسٹیشن کو پوری طرح سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 54سالہ اے ایس آئی ہائی وے پر پٹرولنگ کی ذمہ داری اسی گاڑی میں انجام دے رہا تھا، جس کے ڈرائیور اور دوسرے اے ایس آئی کی رپورٹ گزشتہ دنوں پوزیٹیو نکلی تھی۔   

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...