مینگلور: دکشن کنڑا میں کورونا سے  نوجوان ہلاک : ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ہوگئی آٹھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th June 2020, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:15؍جون (ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا ضلع میں ایک اور فرد  کورونا وائرس کا شکار ہواہے۔ کڈنی کی شکایت  سے جوجھتا منگلورو کا 26سالہ نوجوان کی  11جون کی دیر رات اسپتال میں موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع میں کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد  آٹھ ہوگئی ہے، اس کی اطلاع   ڈپٹی کمشنر  سندھو بی روپیش نے دی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک کے تھوک کے  سیمپل کی رپورٹ  پوزیٹیو آئی تھی۔  مہلوک لمبے عرصے سے کڈنی کی بیماری  اور بی پی میں مبتلا تھا ۔  28مئی کو ممبئی سے منگلورو پہنچا تھا۔ 28اور29مئی کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ خصوصی معاملہ شمار کرتے ہوئے مہلوک کو14دن کے لئے گھر میں کوارنٹائن کیاگیا تھا۔ حال ہی میں اس کی کوارنٹائن کی مدت ختم ہوئی تھی۔ 11جون کی دیر رات نوجوان سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوا تو شہر کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کچھ ہی لمحات میں اس نے آخری سانس لی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...