آئی پی ایل: چنئی سپر کنگز پر کووڈ-19 کا سایہ، ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت 10 اراکین کورونا پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2020, 12:06 PM | اسپورٹس |

دبئی،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ایک ہندوستانی کھلاڑی سمیت کم از کم دس اراکین کو کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر پایا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دوبئی میں ان کے ہوٹل میں سی ایس کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئیں اور ٹیم کے 10 اراکین کے مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔

آئی پی ایل کے کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے کے فوراً بعد ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کی جانچ کرانا ہوگی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں کو پہلے دن، تیسرے اور پانچویں دن ہوٹل میں چھ دن کے لازمی قرنطین مدت کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرانا ہوگی۔ ان تینوں جانچ کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو تربیت کی اجازت ہوگی۔

چنئی کے ان 10 اراکین کی  پوزیٹیو رپورٹ کورونا وائرس سے متعلق جانچ کے تیسرے دور میں آئیں۔ ہوٹل کے قرنطین کے پانچویں روز کھلاڑیوں کے تیسرے راؤنڈ کی جانچ کی گئی۔ چنئی نے ہوٹل میں اپنے کھلاڑیوں کی آئسولیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے اور ان کی تربیت ملتوی کردی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت جمعہ سے ہی شروع ہونی تھی۔ سی ایس کے کی ٹیم 21 اگست کو دبئی پہنچی تھی۔

سی ایس کے نے دوبئی پہنچنے سے قبل چنئی میں اپنے کھلاڑیوں کے لئے پانچ دن کی تربیت کا انتظام کیا تھا۔ تربیت میں کپتان مہندر سنگھ دھونی، سریش رینا، دیپک چاہر، امباتی رائیڈو، پیوش چاؤلا، شاردل ٹھاکر اور گیندبازی کوچ لکشمی پتی بالاجی نے شرکت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...