رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت
نیویارک،09/ستمبر(آئی این ایس انڈیا) اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔
منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور کیا، اس طرح بین الاقوامی فٹ بال میں سنچری مکمل کی۔ 165 واں میچ کھیل رہے رونالڈو سے پہلے صرف ایران اسٹرائکرعلی نے ہی بین الاقوامی فٹ بال میں سنچری مکمل کی تھی۔اس کے بعد رونالڈو نے اس کے بعد ٹیم کے لئے دوسرا گول بھی کیا۔ وہ ابھی 9 گول سے پیچھے ہیں، علی 1993 سے 2006 تک ایران کے لئے کھیلے تھے۔ 5 مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے رونالڈو جو کے نام پر چمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ 131 گول کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔ جو ان کے قریبی حریف لیون میسی سے 16 لوگ زیادہ ہے۔