مینگلور : جنوبی کینرا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہوگئی 16؛ ایمبولینس کے دونوں ڈرائیوروں کو بھیجاگیا کورنٹائن

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2020, 1:20 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 22/اپریل (ایس او نیوز) بنٹوال میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریضہ کی موت کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے پڑوسی خاتون کی جانچ رپورٹ بھی پوزیٹیو آگئی، جس کے بعد ضلع جنوبی کینرا میں وباء سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16ہوگئی ہے۔اس وقت 3مریض زیر علاج ہیں جبکہ 12مریضو ں کو صحتیابی کے بعد چھٹی دیدی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جس ایمبولنس پر خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا تھا اُس کے دونوں ڈرائیوروں کو کورنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے بتا یا کہ کورونا سے متاثر ہ خاتون کے اہل خانہ اور پڑوسیوں سمیت 9لوگوں کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بنٹوال کے اس علاقے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کیونکہ بنٹوال تعلقہ میں ا ب تک تین پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں اور اس میں ایک دس ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

مرنے  والی خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ فروری میں اس کا بیٹا دبئی سے  گھر لوٹا تھا سمجھا جارہا ہے کہ  یہ انفیکشن بیٹے سے ماں میں منتقل ہوا ہوگا۔ لیکن بیٹے کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہونے کی کوئی بھی علامت  نظرنہیں آئی تھی۔ 

 اس دوران پتہ چلا ہے کہ موت کا شکار ہونے والی خاتون کو جس 108ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا تھااس کا معاون لاپتہ ہوگیاتھا جس کی تلاش بنٹوال کے افسران کرہے تھے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے گاؤں ہبلی پہنچ گیا ہے اور خود ہی وہاں پر ایک اسپتال میں کورنٹین میں چلا گیا ہے۔خیال رہے کہ کورونا سے متاثر افراد کو سپتال میں پہنچانے کے لئے 108ایمبولینس کو سرکاری اسپتال کے احاطے میں 24x7تیار رکھا گیا ہے۔مگر اس کے ڈرائیور اور معاون کی رہائش سدلکٹّے میں رہنے کی وجہ سے زیادہ تر یہ ایمبولینس سرکاری اسپتال کے بجائے سدلکٹے میں ہی دکھائی دیتی ہے۔جبکہ ڈرائیور اور معاون کے لئے تحفظ والی پوشاک نہ ہونے کی وجہ سے اب وہ دونوں بھی کورنٹین میں چلے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...