ملک کی تعمیر کا نگریس کے دورمیں ہی ہوئی: ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2023, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5/ستمبر (ایس او  نیوز/ایجنسی)ریاستی وزیر برائے بھاری ودرمیانی صنعت او ر کے پی سی سی پرچار سمیتی کے صدر ایم بی پاٹل نے کہا کہ گزشتہ 75سال میں ہندوستان کو کانگریس پارٹی نے ہی جوڑا نہ کہ نریندر مودی نے۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کے لئے محنت کرنے والے ریاستی وضلع سطح کے پر چار سمیتیوں کے عہدیداروں کو کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو ہال میں منعقد تہنیتی اجلاس اور آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم بی پاٹل نے نے کہا کہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم رول کانگریس نے ادا کیا اسی طرح غریبوں کے ایمپاور منٹ کے لئے غذائی تحفظ اور لازمی تعلیم ایکٹ جاری کرنے کا سہرا کانگریس کے سرجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اقتدار پرآنے کے بعد صرف100دنوں میں سوئز بینکوں سے کالا دھن واپس لاکر ملک کے ہر شہری کے بینک کھاتہ میں 15لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدہ کیا ہوا سب جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 95فیصد آبی ذخائر کانگریس کے دور میں تعمیر کئے گئے اس طرح آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، ایمس ودیگر کا قیام بھی کانگریس کے دور میں ہوا اور کانگریس نے کبھی فرقہ واریت کی سیاست نہیں کی۔

اجلاس میں کے پی سی سی کے نائب صدر بی ایل شنکر،رکن کونسل منجوناتھ بھنڈاری، سدھا ما دس، پرکاش راتھوڑ،سابق وزیر کمنے رتنا کر ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے جگہ جگہ جھوٹ بولا جارہا ہے، گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کا صحافتی کانفرنس  سے خطاب

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دو دن قبل گلبرگہ کی ایک خانگی ہوٹل میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریند مودی نےبار بار جھوٹ بولتے ہوئے مارکیٹنک کی ہے ۔ وہ جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں اور ماہر ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے خلاف ایک ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...