لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی: دہلی میں 65 ایف آئی آر درج، تقریباً 3500 افراد حراست میں

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2020, 10:21 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،28؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کے قہر سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن ملک کی راجدھانی دہلی میں ہی کئی مقامات سے اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ انتظامیہ کے ذریعہ بار بار اپیل کی جانے کے باوجود لوگ نہیں مان رہے ہیں اور کئی مقامات پر بلاوجہ لوگ ٹہلتے گھومتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف پولس نے سخت کارروائی کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں جمعہ کے روز تقریباً 3500 لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 65 ایف آئی آر بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی معاملہ میں درج کی گئی ہیں۔

پولس کے حوالہ سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت 27 مارچ یعنی جمعہ کی شام 5 بجے تک تقریباً 65 معاملے درج کیے گئے۔ پولس کا کہنا ہے کہ دہلی پولس ایکٹ کی دفعہ 65 (پولس افسروں کی ہدایت پر عمل نہ کرنا) کے تحت 3432 لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ ساتھ ہی دفعہ 263 کے تحت 250 سے زائد گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ پولس نے مزید بتایا کہ ضروری خدمات فراہم کرنے والوں اور ضرورت مندوں کے لیے جمعہ کے روز 4445 آمد و رفت پاس (کرفیو پاس) جاری کیے گئے تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز واضح کیا تھا کہ یہاں اب تک کورونا وائرس کے 39 معاملے سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 29 لوگوں نے بیرون ممالک کا دورہ کیا تھا جہاں وہ اس وائرس کی زد میں آئے۔ لوٹنے کے بعد انھوں نے کچھ دیگر لوگوں میں بھی انفیکشن پھیلایا۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ یہ انفیکشن مزید نہ پھیلے اور کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ خوردنی اشیاء کے لیے کوئی پریشان نہیں ہوگا اور ضرورت پڑی تو سبھی کو ان کے گھروں تک چیزیں پہنچائی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...