مرڈیشور کے آراین ایس ڈگری کالج میں کرونا وائرس کے متعلق بیداری پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th February 2020, 4:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :10؍فروری(ایس اؤ نیوز)عالمی صحت عامہ مہم کی مناسبت سے آر این ایس ڈگری کالج  مرڈیشور کے شعبہ این ایس ایس اور تعلقہ صحت عامہ کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام  میں طلبا کو کرونا وائرس کے متعلق اٹھائے جانے والے پیشگی اقدامات کی مکمل جانکاری دی گئی ۔

تعلقہ صحت تعلیمی افسر ایریا دیواڑیگا نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے متعلق خوف کھانے کی ضرور ت نہیں ہے  البتہ اس تعلق سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس کی علامتیں، پھیلنے کا طریقہ ، وائرس کی پہچان ، علاج، مرض کی روک تھام وغیرہ کے متعلق انہوں نے تفصیلی جانکاری دی۔ پروگرام میں کالج پرنسپال مادھو پی نے سبھی کا استقبال کیا۔ لکچرر گنپتی کائی کنی نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر گنیش نائک، ویوکی نائک، دیپا کامت،  سورج کے ایس ،اوشانائک، پریتی نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...