کمٹہ میں  کورونا کا ایک اور معاملہ؛ اُترکنڑا میں متاثرین کی تعداد پہنچی سو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2020, 7:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍جون (ایس اؤ نیوز) کمٹہ تعلقہ میں جمعہ کو ایک اور کورونا پوزیٹیو کیس کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع اُترکنڑا  میں کورونا معاملات کی تعداد بڑھ کر سو ہوگئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہاراشٹرا سے آکر کوارنٹائن میں رہنے والے ایک  56سالہ  شخص کی رپورٹ آج  کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے بالکل ابتداء میں دبئی سے کچھ لوگ بھٹکل پہنچنے پر اترکنڑا ضلع میں صرف بھٹکل ہی ایک مقام تھا جہاں کورونا کے پوزیٹیو معاملات سامنے آرہے تھے۔اس کے بعد قریب 20-22 دنوں بعد منگلورو کے فرسٹ نیرو اسپتال سے علاج کروانے کی وجہ سے بیک وقت 25-30کورونا پوزیٹیو کے معاملات ابل پڑے ۔اور جب بھٹکل کے سبھی متاثرین صحت یاب ہوکر گھر لوٹے تو ضلع کے دیگر تعلقہ جات میں کورونا وباء کی شروعات ہوئی جو ابھی تک جاری ہے۔  فی الحال اترکنڑا ضلع میں بھٹکل ہی ایک  ایسامقام ہے جہاں لگتا ہے کہ کورونا پر ایک حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔

ضلع انتظامیہ کےکڑے اقدامات ، کڑی نگرانی اور چوکسی کی وجہ سے کورونا کو شروع شروع میں شکست دی گئی ہے لیکن اس کے بعد مہاراشٹرا سمیت دیگر ریاستوں سے آنے والوں میں کورونا کی تصدیق ہونے سے سبھی تعلقہ جات متاثر نظر آرہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...