کاروار: ٹھیکے کی بنیاد پرضرورت سے زیادہ اسامیوں کی بھرتی فوری طور پر رد کرنے کے احکامات جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 25؍مارچ (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے مختلف محکمہ جات میں ٹھیکے کی بنیاد پر منظور شدہ اسامیوں سے زیادہ تعداد میں کی گئی بھرتی کو فور ی طور پر رد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اس کی وجہ سے ٹھیکے کی بنیاد پر ملازمت کررہے سرکاری نوکروں کا معاملہ پھر ایک بار تنازعے کا شکار ہوتا نظرآرہا ہے۔

بجٹ میں رکھی گئی گنجائش اور ہیومن ریسورسس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رہنمائی کے مطابق سرکاری محکمہ جات میں مختلف خالی عہدوں پر ٹھیکے کی بنیاد پر اسامیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پتہ چلا ہے کہ بعض محکمہ جات کی طرف سے ٹھیکے کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے عہدوں پرفائز اسامیوں کی ملازمت کی میعاد کو آگے بڑھانے کے لئے فنانس ڈپارٹمنٹ سے منظوری طلب کی گئی تھی۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکاری رہنمائی کو نظر انداز کرتے ہوئے خالی عہدوں سے زیادہ اسامیوں کو ٹھیکے کی بنیاد پر ملازمت دی گئی ہے اور اس سے سرکاری بجٹ پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔اس کے پیش نظر سرکارکی طرف سے اب یہ احکام جاری کیے گئے ہیں کہ ٹھیکے کی بنیاد پر ملازمت پر رکھے گئے ضرورت سے زیادہ اسامیوں کو فوری طور پر بر طرف کردیا جائے۔ جو اسامیاں خالی ہیں اور سرکاری طور پر بھرتی کے لئے منظور شدہ ہیں صرف انہی عہدوں پر ملازمت کو بحال رکھا جائے یا پھر ٹھیکے کی بنیاد پر ازسرنو بھرتی کی جائے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔