کونکن ریلوے لائن پر ڈبل لائن کام جاری رہنے سے ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر اور اوقات میں تبدیلی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2020, 8:10 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍فروری(ایس اؤ نیوز) منگلورو جنکشن اور پنمبور کے درمیان ڈبل لائن کا کام جاری رہنےکی وجہ سے متعلقہ لائن پر 19فروری سے اگلے 10دنوں تک ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہونےکی خبر موصول ہوئی ہے۔

سی ایس ٹی ۔ منگلورو ڈیلی ایکسپرس 28فروری تک سورتکل تک ہی چلے گی، متعین وقت پر وہیں سے سفر شروع کرے گی۔اسی طرح مڈگاؤں۔ منگلورو ’ڈیمو‘ پیاسنجر ٹرین توکور میں قیام کرے گی ، وہیں سے دوبارہ اپنا سفر شروع کرے گی۔ منگلورو۔ مڈگاؤں ۔ منگلورو انٹر سٹی ایکسپرس ٹرین 28فروری کونہیں چلے گی۔ 13ٹرین جوکٹے اور منگلورو جنکشن پر 15سے 90منٹ تک کھڑے رہنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بقیہ ایرناکولم، کوچوولی ، چنڈی گڑھ کی طرف چلنے والی 8ٹرینوں کو عارضی طورپر رد کیاگیا ہے۔ 6ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کونکن ریلوے کے  عوامی رابطہ افسر بی جی گھاٹگے نے مسافرین اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...