جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th April 2024, 3:12 PM | ملکی خبریں |

  ممبئی24؍اپریل ( ایس او نیوز/پریس ریلیز)         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی خانوادہ کے بلندپایہ عالم دین، صف اول کےملیّ رہنما ،مدح صحابہ کے سپہ سالار اورعالمی شہرت کےحامل خطیب و مناظر تھے،ان کی وفات ملت کاایک عظیم خسارہ ہے۔

مولانا مسعود احمد حسامی نےکہاکہ آپ فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ اور جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کے دور صدارت میں طویل عرصے تک جمعیۃ علماءہندکےناظم عمومی رہے، پچھلے ایک ٹرم سے پیرانہ سالی کے سبب نائب صدر کے عہدے پر فائز کئے گئے ۔
مولانا مرحوم جمعیۃ علماء ہند کی ایک تاریخ تھے، امام اہل سنت مولاناعبدالشکورفاروقی کےحفیداورمناظراسلام مولاناعبدالسلام فاروقی کےجانشین اوران کی روایتوں کےامین وپاسبان کی حیثیت سے مولانا مرحوم لکھنؤ میں متعارف تھے ۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نےکہاکہ مولانافاروقی اس عہدکےممتازملیّ قائدتھے، دین وشریعت،علم ودیانت اورفکروبصیرت کےگہرےامتزاج سےحالات کوپہچاننےکی صلاحیت رکھتےتھے۔ مولاناحلیم اللہ قاسمی نےکہاکہ ان کی زندگی کامشن حضرات صحابہؓ کےفضائل ومناقب کاتذکرہ تھا، وہ ادارہ دارالمبلغین کےمہتمم،دارالعلوم دیوبند اورندوة العلماء کی شوری کےمعززرکن اور بہت سارے مدارس کے سرپرست تھے۔  اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی تمام خدمات کو شرف قبولیت سے نواز کر جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،ان کی بال بال مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند فرمائے، جمعیۃعلماء ہند ، دیگر تنظیموں و مدارس اور ملت اسلامیہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔آمین

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...