بھٹکل میں کانکریٹ مکسنگ کرنے والی سواری اُلٹ گئی؛ ایک کی موت دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th December 2021, 1:58 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 ڈسمبر (ایس او نیوز) کانکریٹ مکسنگ کرنے والی سواری اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ تعلقہ کے کُںٹوانی آروکی نامی مقام پرمنگل دیر رات کو پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سڑک کنارے کی ڈھلان پر سواری بے قابو ہوکر اُلٹ گئی تھی۔ مرنے والے کی شناخت بیجاپور کے مُدیبہال کے رہنے والے کرن پوار (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق کانکریٹ روڈ تعمیر کرنے والی اس سواری پر دو لوگ سوار تھے، سواری اُلٹ جانے کے نتیجے میں کرن پوار کی نعش سواری کے اندرہی بری طرح پھنس گئی تھی فائر بریگیڈ اور پولس عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو کافی جدوجہد کے بعد باہر نکالا۔ حادثہ میں ڈرائیور سنیل سریش کے پیروں کو شدید چوٹ لگی ہے جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور روانہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی بھرت نائیک، فائر بریگیڈ کے آفسر کے رمیش، بی جے پی یوامورچہ کے ضلعی جنرل سکریٹری سنتوش نائک سمیت کافی دیگرلوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...