بھٹکل:سرابی ندی کی صفائی کے لئے کوششیں شروع؛ چار اسپورٹس سینٹروں کی مشترکہ میٹنگ؛ تنطیم کے ذریعے کام آگے بڑھانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th February 2024, 6:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4/فروری (ایس او نیوز)  مشہورشرابی یا    سرابی ندی جو چوتنی، غوثیہ اسٹریٹ، مشما اسٹریٹ، خلیفہ اسٹریٹ ، ڈارنٹا، ڈونگر پلی اور بیلنی سے ہوتے ہوئے  بندر پہنچ کر بحرعرب  سے ملتی ہے، صدیوں  سے اس کی صفائی نہ کئے جانے  کو لے کر  عوام میں کافی عرصہ سے تشویش پائی جارہی تھی، مگر  اب کوسموس اسپورٹس  سینٹر ، سن شائین اسپورٹس سینٹر ، مون اسٹار اسپورٹس سینٹر اور لائن اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران نے  اس ندی کو صاف کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے اور اس تعلق سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  سے رُجوع ہونے اور اگلی کاروائی انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  ڈارنٹاندی  کے کنارے واقع  کوسموس اسپورٹس سینٹر میں  اس تعلق سے  ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں  ندی کے اطراف کے چاروں اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ تاریخی سرابی ندی جہاں سے عرب کےقافلے  بھٹکل  اُترے تھے اور بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں میں اسلام کی روشنی   پھیلائی  تھی، آج یہ   ندی  کیچڑ  اور مٹی  سے بھرگئی ہے اور ڈرینیج کا گنداپانی چھوڑے جانے کے بعدسے ندی  اتنی گندی ہوگئی ہے کہ   نشیبی محلوں کے  صاف ستھرے کنووں کو آلودہ کرنے کا سبب بنتی جارہی ہے۔ندی میں مٹی اور کیچڑ اتنا زیادہ بھر گیا ہے کہ   ندی میں پانی نظر نہیں آتا صرف گندہ پانی بہتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس تعلق سے میٹنگ میں سنجیدگی سے غور کیا گیا  اور اس کی صفائی کو لے کر ضلع اُترکنڑا انچارج وزیر منکال وئیدیا سمیت  ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ آبپاشی سے رابطہ کرنے اورتماموں کو  میمورنڈم پیش کرکے صفائی  کا کام شروع کرنے کے لئے مہلت دینے پر غور کیا گیا، ضرورت پڑنے پر پُرامن احتجاج کرنے کی طرف بھی  غور کیا گیا۔

ندی کو صاف کرنے کے لئے  چاروں اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران نے اپنی اپنی  جانب سے ہر ممکن تعاون  کی پیش کش کی ، البتہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پہلے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم سے رُجوع  ہوکر تنؓظیم کی طرف سے اس تعلق سے  کس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں اُس کا تفصیلی جائزہ لیاجائے اور اس بات کی کوشش کی جائے کہ  تنظیم کی سرپرستی میں ہی کام کو آگے بڑھایا جاسکے ۔ اس ضمن میں فیصلہ لیا گیا کہ پہلے     تنظیم کے ذمہ داران سے  وقت لیا جائے اور خصوصی ملاقات کے بعد ہی  اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ 

کوسموس اسپورٹس سینٹر کے جنرل سکریٹری مولوی اسماعیل انجم گنگاولی ندوی نے    میٹنگ کی نظامت کی،  سن شائین اسپورٹس سینٹر کے جنرل سکریٹری اور بھٹکل میونسپل کونسل کے سابق جنرل سکریٹری قیصر محتشم، سابق کونسلر کے ایم اشفاق، مولوی  تیمور گوائی ندوی،   اقبال سدی باپا، شمعون حاجی فقیہ سمیت  کافی ذمہ داران موجود تھے۔کوسموس کے صدر مولوی ارشاد نائطے ندوی نے ابتدائی کلمات اور میٹنگ کی غرض و غایت کے ساتھ   میٹنگ کی صدارت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے، ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا ...

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔