چین کا بوئنگ 737 طیارہ حادثہ کا شکار، 133 افراد تھے سوار، کئی ہلاکتوں کا اندیشہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2022, 11:44 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین میں ایک اندوہناک طیارہ حادثہ پیش آیا ہے جس میں 133 افراد سوار تھے۔ بوئنگ 737 نامی اس طیارہ حادثہ کی تصدیق چین کی وزارت برائے شہری ہوابازی نے بھی کر دی ہے۔ اس حادثے میں کتنے لوگ بچے، یا کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی، اس تعلق سے فی الحال کوئی بھی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ لیکن اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہوں گی۔ جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے، وہ چینی کمپنی ’چائنا ایسٹرن ایئرلائنس‘ کا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق چین کا بوئنگ 737 کنمنگ سے گوانگزو کی طرف جا رہا تھا، اور جب یہ گوانگزی علاقے میں پہنچا تو حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس کی وجہ سے وہاں پہاڑوں میں بھی آگ کی لپٹیں دکھائی دیں۔ ایم یو 5735 طیارہ نے جنوب مغربی چین کے یونّان علاقہ میں موجود کننگ شہر کے چانگشوئی ایئرپورٹ سے 1.15 بجے پرواز بھری تھی۔ اسے 3 بجے تک گوانگڈونگ علاقہ کے گوانگزو پہنچنا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی حادثہ کی زد میں آ گیا۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کا کہنا ہے کہ بچاؤ ٹیم اب تیزی سے اس جگہ پر جا رہی ہیں جہاں پر طیارہ حادثہ ہوا۔ جو طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے وہ صرف ساڑھے چھ سال پرانا تھا۔ جون 2015 میں ایئرلائنس نے اسے لیا تھا۔ ایم یو 5735 میں کل 162 سیٹیں تھیں، جن میں 12 بزنس کلاس اور 150 اکونومی کلاس والی تھیں۔ بوئنگ 737 چھوٹی اور درمیانی دوری کے ہوائی سفر کے لیے اچھا طیارہ مانا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں چائنا ایسٹرن چین کی تین اہم ایئرلائنس کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

ایویشن سیفٹی نیٹورک کے مطابق چین میں آخری بار ایسا بڑا حادثہ 2010 میں ہوا تھا جب امبرائر ای-190 حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ اس میں 96 افراد سوار تھے جن میں سے 44 کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ دھند کے سبب پیش آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔