چندریان2-لینڈروکرم سے رابطہ قائم نہیں ہوا
بنگلورو،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے منگل کو کہا ہے کہ چندریان2کے لینڈر وکرم سے ابھی رابطہ قائم نہیں ہوسکاہے لیکن اس کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں -اسرو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وکرم لینڈر کے محل ووقوع کا چندریان2کے آربیٹر نے پتہ لگالیا ہے، مگر اب تک اس سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا ہے - وکرم لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں -اسرو نے منگل کو کہا کہ چاند کے جنوبی قطب پر ہفتہ کو اترتے وقت آخری لمحوں میں وکرم لینڈر سے اسرو کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا- لینڈر کا پتہ لگالیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے - اسرو نے کہا ہے کہ لینڈر وکرم سے رابطہ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے -اسرو کے ایک افسر نے کہا ہے کہ چندریان2کا لینڈر وکرم چاند کی سطح پر سلامت اور صحیح حالت میں ہے اور یہ ٹوٹا نہیں ہے - اس کی لینڈنگ تیز رفتاری سے ہوئی تھی- اس سے پھر سے رابطہ قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ کافی مشکل کام ہے -