کرناٹک میں 30 اور 31 ؍ جولائی کو سی ای ٹی امتحان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd July 2020, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍جولائی (ایس او نیوز) کورونا کے خوف کے درمیان ہی ایس ایس ایل سی ، سیکنڈ پی یو سی امتحانات منعقد کرنے کے بعد 30 اور 31؍ جولائی کو سی ای ٹی امتحانات منعقد ہورہے ہیں ۔ کورونا کے پھیلاؤ کے خوف کے درمیان کرناٹک پہلی ریاست ہوگی جو سی ای ٹی امتحان منعقد کرارہی ہے۔ 127 مقامات میں 497 امتحانی مراکز میں 194356 طلبہ امتحان دیں گے ۔ ہر ضلع میں وہاں کے ڈپٹی کمشنر نگرانی کریں گے ۔ پہلے ہی ایس او پی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ، ماسک سمیت تمام طرح کی احتیاطی تدابیر اپنائی جائے گی ۔ دو دن قبل ہی مراکز کو سینیٹائز کیا گیا ہے ۔بیرونی ممالک اور ریاستوں سے آنے والے طلبہ اور والدین کو کوارنٹائن سے رعایت دی گئی ہے۔ طلبہ کیلئے کے ایس  آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کووڈ۔19 پوزیٹیو طلبہ کیلئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ضلع ڈپٹی کمشنر پوری نگرانی کریں گے ، ایمبولنس سمیت دیگر تمام سہولیات تیار رکھی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...