سی بی آئی نے اپنے کئی افسران کے خلاف بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال پردرج کئے مقدمات
نئی دہلی،15؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی نے اپنے متعدد عہدیداروں کے خلاف بینک سے دھوکہ دہی کی ملزم کمپنیوں کی مدد کرنے کے سلسلے میں سرکاری عہدے کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے مقدمات درج کئے اور جمعرات کی صبح ایک سرچ آپریشن کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) شرمناک معاملے میں بہت گہرے طورپرملوث ہے ،جس میں اس کے اپنے عہدیداروں پر بینکوں کو دھوکہ دینے اور کمپنیوں سے رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ایجنسی کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کم سے کم پانچ مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے کچھ افسران مبینہ طور پر دھوکے باز کمپنیوں سے باقاعدہ رقم وصول کررہے تھے۔