بھٹکل ساگر روڈ کوٹا کھنڈ کراس کے قریب گھاس چرنے کےلئے چھوڑی گئی گائے کو ذبح کرنے کی واردات؛ ملزم فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2021, 12:36 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 جولائی (ایس او نیوز)  گھاس چرنے کےلئے چھوڑی گئی گائے کو ذبح کرکے گوشت چوری کرنے کی کوشش کے دوران  گائے  کے مالک کو  آتا دیکھ کر  ملزم اسکوٹر پر سوار ہوکر فرار ہونے کی واردات ساگر روڈ   سے آگے   ماروکیری۔ کوٹاکھنڈ کراس کے قریب  منگل کی شام کو پیش آئی ہے۔

بھٹکل تعلقہ  کے ماروکیری کوٹا کھنڈ کے رہنے والے سُکرا سنّو گونڈا کے مطابق  شام تک جب اُس کی ایک گائے گھر واپس نہیں لوٹی تو اُسے  وہ  جنگل میں تلاش کرنے کےلئے نکل پڑا، اس دوران اس نے دیکھا کہ  درختوں اور جھاڑیوں کے درمیان  گائے کا چمڑا    کاٹا جارہا ہے، جیسے ہی سُکرا گونڈا آگے بڑھا  دو لوگ  کاٹےہوئے جانور  کو اُدھر ہی چھوڑ کر سڑک کنارے پہلے سے  موجود اسکوٹر (اسکوٹی)   پر سوار ہوکر  بھاگ نکلے۔ سُکرا گونڈا کا کہنا ہے کہ  جب وہ  اسکوٹر پر بھاگ رہے تھے تو اس نے کافی چینخ و پکار کی اور اُنہیں روکنے کی کوشش کی مگر  وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سُکرا گونڈا کا کہنا ہے کہ   ذبح شدہ گائے نے  ڈیڑھ ماہ قبل ہی  تیسرے بچھڑے کو جنم دیا تھا، باقی جانور شام کا اندھیرا پھیلتے ہی گھر پہنچ گئے تھے، مگر یہی ایک گائے نہیں آئی تھی جس کو تلاش کرتےہوئے وہ  اس طرف  آیا تھا، جس کے دوران چور گائے کا سر اور گوشت کو جنگل میں ہی چھوڑ کر  فرار ہوگئے ۔

گائے کو کاٹنے کی اطلاع ملتےہی  ماروکیری کوٹا کھنڈ اور اطراف کے لوگ جائے وقوع پرپہنچے اور واقعے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ماروکیری گرام پنچایت صدر ماستی گونڈا، مقامی لیڈران ایم ڈی نائک و دیگربھی جائے  واردات پر پہنچ گئے اور  ملزموں کا جلد سے جلد پتہ لگانے اور اُنہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  سرکل پولس انسپکٹر دیواکر، پی ایس آئی سُوما، ہنومنت کوڈ گُنٹی ، مضافاتی پی ایس آئی بھرت  اور دیگر اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے  اور واردات کے تعلق سے گائے کے مالک سُکرا گونڈا سے معلومات حاصل کی۔ اس دوران  جانوروں کے ڈاکٹر  وویکانند ہیگڈے کو بھی  جائے واردات پر طلب کیا گیا اور کاٹی گئی گائے کا  پنچ نامہ کرایا گیا۔

واقعے کے تعلق سے گفتگو کرتےہوئے سرکل پولس انسپکٹر دیواکر نے  عوام کو یقین دلایا کہ  جن لوگوں نے بھی یہ واردات انجام دی ہے، پولس جلد سے جلد اُن کا پتہ لگاکر اُنہیں حوالات میں بند کردے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...