کمٹہ میں کار اور لاری کی ٹکر : ایک ہلاک 8زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th October 2019, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:8؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) لاری اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں جائے وقوع پر ہی  ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ منگل کو کمٹہ شہر کے پانڈورنگا ہوٹل کے سامنے نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔

ذرائع سے ملی  اطلاع کے مطابق  کار پر سوار سبھی افراد کا تعلق پڑوسی ریاست کیرالہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کار کاروار سے  کیرالہ کی طرف جارہی تھی جب مخالف سمت سے آنے والی لاری کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔

کمٹہ میں سہولیات سے آراستہ اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کوعلاج کے لئے اُڈپی کے نجی اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لاری ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔ حادثے میں انواکار کو شدید نقصان پہنچا ہے اور  کار کے سامنے کا حصہ چکناچورہوگیاہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمٹہ سی پی آئی پرمیشور گنگا اور پی ایس آئی سنپت ای سی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...