منڈگوڈ میں کار اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار جاں بحق اہلیہ شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st January 2019, 12:49 AM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 30/جنوری (ایس او نیوز/نذیر تاڈپدری) یہاں سرسی روڈ کے  شیگنلّی گرام روڈ پر  ایک تیز رفتار کار  کی بائک سے ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں بائک پر سوار 25 سالہ مناف منگسولے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ حادثے میں بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار اس کی اہلیہ رمیضہ منگسولے (19) شدید زخمی ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور آج بدھ کو مناف اپنی نئی نویلی دلہن کو اپنی ماں کے گھر ملگی دیہات سے جگلی پیٹ لے جارہا تھا جس کے دوران شیگنلّی بریج کے قریب ایک تیز رفتار اسکورپیو کار اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ کار تمل ناڈو سے آرہی تھی۔

کار  بائک  ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر لگنے کے بعد مہلوک نوجوان کا پاوں جسم سے الگ ہوکر جنگل میں جاگرا اور بائک کے پرخچے اُڑ گئے۔ نوجوان مناف نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، مگر اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی جسے قریبی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہبلی کیمس روانہ کیا گیا ہے۔

منڈگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔