منگلورو: کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے کیا وکالت کے طلباء کے لئے شہید نوشاد قاسمجی کے تعلق سے خطاب کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2019, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو10؍اپریل (ایس او نیوز) کیمپس فرنٹ آف انڈیاشاخ کرناٹکا کی طرف سے ’ناانصافی کی دَہائی‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شہید نوشاد قاسمجی کے تعلق سے وکالت کی تعلیم پارہے طلباء سے خطاب کیا گیا۔

منگلورو کے سہودیا سبھا بھون میں اس پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں نوشاد قاسمجی شہید کی اہلیہ ایڈوکیٹ نصرت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔محترمہ نصرت نے مرحوم نوشاد کی زندگی اور قانون کے میدان میں ان کی جدوجہد کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی ۔ساتھ ہی ان کے قتل کے تعلق سے تحقیقات میں پولیس کو جوناکامی ہوئی ہے اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔محترمہ نصرت نے کہا کہ مرحوم نوشاد ایک ایڈوکیٹ کی حیثیت سے اپنے مؤکلوں کے درمیان کسی قسم کی تفریق اور امتیاز نہیں کرتے تھے اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ ان کے ہر ایک مؤکل کو بھرپور انصاف ملے۔ان کی زندگی اورسوچ ہم سب کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔

کیمپس فرنٹ کے ریاستی صدر فیاض ڈوڈمنے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور انصاف کی راہ میں جد وجہد کرنے والوں کوشہید نوشاد کی طرح حق و صداقت اور عدل کے ساتھ بلند اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی طرف سے’’جملہ ری پبلک کے نام سے ترتیب دیا گیا ایک دستاویز شمارہ نوشاد مرحوم کی اہلیہ ایڈوکیٹ نصرت کی خدمت میں پیش کیا گیا۔اس پروگرام کی نظامت تاج الدین نے کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...