بیندور:کوڈیری میں کشتی حادثے میں غرقاب ہونے والے 4مچھیروں کی لاشیں ہوئیں بر آمد

Source: S.O. News Service | Published on 18th August 2020, 4:37 PM | ساحلی خبریں |

بیندور،18؍اگست (ایس او نیوز) کرمنجیشور کے کوڈیری میں تین دن پہلے دیسی کشتی میں ماہی گیری کے لئے جانے والے مچھیروں کو جو حادثہ پیش آیا تھا اور 12میں سے 4ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے ان کی لاشیں کل سمندر سے بر آمد کرلی گئیں۔

خیال رہے کہ سمندر میں اٹھنے والی طوفانی موجوں کی وجہ سے بے قابو ہوکرکشتی ایک چٹان سے ٹکر اگئی تھی۔اس کے ساتھ ناگا کھاروی(55سال)، لکشمن کھاری (34سال)، شیکھر کھاروی (35سال) منجو ناتھ کھاری (38سال) پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے تھے۔ ضلع انتظامیہ، کوسٹل سیکوریٹی پولیس،بیندور پولیس  اور مقامی ماہی گیروں نے ان لاپتہ افراد کی تلاشی مہم شروع کی۔ خراب موسم اور سمندری موجوں میں اچھال کی وجہ سے غوطہ خوروں کے لئے سمندرمیں اترنا ممکن نہیں ہورہاتھا جس لاپتہ افراد کو فوری طور پر تلاش نہیں کیا جاسکا۔ پھر دو دن بعد چاروں لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں مختلف علاقوں میں سمندری کناروں سے بر آمد کرلی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔