فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں ایشیائی ٹیمیں باہر، کروشیا اور برازیل کواٹر فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2022, 11:36 AM | اسپورٹس |

قطر، 6؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) فیفا ورلڈ کپ کے سپر 16 مقابلوں میں کروشیا نے سخت مقابلہ میں جاپان کی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا جبکہ برازیل نے ایک آسان اور ایک طرفہ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور یہ چاروں گول برازیل نے پہلے ہاف میں  کئے۔ دونوں ایشایائی ٹیموں کی شکست کے بعد فیفا ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں اب کوئی بھی ایشیائی ٹیم نہیں ہے۔

پانچ بار کے چیمپئن برازیل نے منگل کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ  کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے نام کے مطابق مظاہرہ کیا ۔ برازیل نےا سٹیڈیم 974 میں اپنے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی اور کواٹر فائنل میں اس کا مقابلہ 2018 کی رنرز اپ کروشیا کے ساتھ  ہوگا جس نے جاپان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول اس کے وینیکس جونئیر ،  دوسرا نیمار ، تیسرا رچلسن اور چوتھا  و آخری گول لوکاس نے کیا ۔

2018 ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا نے سپر- 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

جاپان کی جانب سے پہلا گول ڈائیزن مائیڈا نے 43 ویں منٹ میں  کیا جبکہ شوٹ آؤٹ میں جاپان  کی جانب سے صرف تاکوما اسانو گول کر سکے۔ جاپان نے پہلی مرتبہ بڑھت حاصل کی تھی لیکن  وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا کی جانب سے پہلا گول ایوان پیرسک نے 55ویں منٹ میں کر کے میچ برابر کر دیا ۔ اس کے بعد جب دونوں ٹیمیں کوئی اور گول کرنے میں ناکام رہیں تو پینالٹی شوٹ آؤٹ  میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ اور ماریو پاسالک نے گول کیے ۔

مائیڈا نے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی ، لیکن پیرسک کے ایک گول سے میچ برابر ہوگیا۔ جاپان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مقررہ وقت اور 30 ​​منٹ کے اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں کروشیا کا تجربہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...