برہماور : بے روزگار نوجوان نے کرلی مندر کے تالاب میں کود کر خود کشی 

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 7:07 PM | ساحلی خبریں |

برہماور،8؍ نومبر (ایس او نیوز) بے روزگاری سے پریشان اور مایوس نوجوان نے سالی گرام میں واقع مندر کے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ۔

مہلوک نوجوان کا نام سنیل موگویرا (18 سال) بتایا جاتا ہے جو کہ اڈپی ضلع کے پانڈیشور ایڈابیٹو کا رہنے والا تھا ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیل نے پہلے گرونرسمہا مندر کے اندر جا کر مورتی کے آگے سر جھکایا اور پھر باہر آ کر تالاب کے کنارے لگی ہوئی لوہے کی باڑھ پھلانگتے ہوئے تالاب میں کود پڑا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔

سنیل کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قلی مزدوری کیا کرتا تھا مگر پچھلے کچھ دنوں سے کام دھندا نہ ہونے کی وجہ سے وہ سخت ذہنی الجھن اور تناو سے گزر رہا تھا ۔

کوٹا پولیس اسٹیشن کے عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔