کمٹہ کے ونلّی ساحل پر ملی بھٹکل کے سمندر سے لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش
کمٹہ5/ستمبر (ایس او نیوز)تقریباً پانچ دن قبل بھٹکل ماوین کوروے کے پاس سمندر میں لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش کمٹہ ونلّی کے ساحل پر بر آمد ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گہرے سمندر میں ماہی گیری کرکے بندرگاہ پر واپس لوٹنے کے بعد شنکر منجو ناتھ کھاروی (40سال) توازن کھو جانے کی وجہ سے سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ گم شدہ شنکر کھاروی کے لئے سمندر کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم چلائی گئی تھی، لیکن اس کا کہیں بھی پتہ نہیں چل پایا تھا۔بالآخر پانچ دن بعد کمٹہ ونلّی کے ہیڈ بندر کے قریب اس کی لاش پتھروں کے بیچ میں پھنسی ہوئی ملی ہے۔مقامی لوگوں نے اس بات کی اطلاع کمٹہ پولیس اسٹیشن کو دی جس کے بعد پولیس عملے نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا۔