سڈلگی ندی سے غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے لڑکے کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th May 2021, 2:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20 مئی (ایس او نیوز)  بدھ کی دوپہر کو  ہوناور تعلقہ کے سڈلگی ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے پندرہ سالہ گونگے لڑکے کی نعش آج جمعرات  دوپہر کو اُسی ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  پرجاول گوپال نامی یہ لڑکا اپنے دو دوستوں کے ساتھ  سڑلگی ندی میں تیرنے کے دوران اچانک  غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ حادثے کے فوری بعد  پولس اور ماہر تیراک کی مدد  سے   مقامی لوگوں نے اس کی تلاشی مہم شروع کردی تھی، مگر شام کا اندھیرا پھیلنے تک لڑکے کا کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا، آج دوپہر اس کی نعش  برآمد کرلی گئی۔

نعش کو  ہوناور سرکاری اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ہے،  ضروری کاروائیوں کے بعد  اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

ہوناور پولس تھانہ میں اس تعلق سے  معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

اس نیوز کے تعلق سے پہلے شائع شدہ رپورٹ ؛

ہوناور تعلقہ کی سڑلگی ندی میں گونگا لڑکا غرق ہوکر لاپتہ؛ دو دوستوں کے ساتھ تیرنے کے دوران پیش آیا حادثہ

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...