ہوناور تعلقہ کی سڑلگی ندی میں گونگا لڑکا غرق ہوکر لاپتہ؛ دو دوستوں کے ساتھ تیرنے کے دوران پیش آیا حادثہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2021, 10:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 19/مئی (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کی سڑلگی ندی میں غرق ہوکر ایک پندرہ سالہ گونگا لڑکا لاپتہ ہوگیا جس کی شناخت  پرجاول گوپال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  لڑکے کے تعلق سے پتہ چلاہے کہ وہ سرکاری ہائی اسکول  میں آٹھویں یا نویں کلاس کا طالب علم تھا۔

سڑلگی کے  سماجی کارکن جناب مظفر شیخ نے بتایا کہ  پرجاول اپنے دو دوستوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح  ندی میں تیرنے کےلئے اُترا تھا، اچانک ندی میں  غرق ہوکر غائب  ہوگیا، اس کے دو دوست  واپس ندی کے اوپر آنے میں کامیاب رہے مگر پرجاول کا کوئی پتہ نہیں چل پایا۔ حادثہ بدھ دوپہر قریب 12:30 بجے اُپّنی پنچایت حدود کے سڑلگی ندی  میں  پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہوناور پولس جائے وقوع پر پہنچی۔ شام کا اندھیرا پھیلنے تک  پولس اور مقامی لوگ  ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے  لاپتہ پرجاول کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی، مگر کوئی پتہ نہیں چل پایا ۔

بتایا گیاہے  کہ   رات کو  قریب میں واقع گیر سوپا ڈیم سے پانی  چھوڑا جاتا ہے جس کو دیکھتےہوئے تلاشی مہم کو روکنا پڑا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ  رات کو ڈیم کا پانی چھوڑنے کے بعد ندی میں کافی زیادہ بہاو دیکھا گیا  ہے ، اس لئے  خدشہ ہے کہ  لڑکا بہتے ہوئے کافی دور چلا جائے گا  اور ممکن ہے کہ   کل ہوناور بریج کے پاس  اس کی نعش مل جائے۔

گونگے معذور لڑکے کے ساتھ پیش آئے اس حادثے کے بعد سڑلگی گاوں میں  ماتم چھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔