اسرائیل کا جنگی جرم ، غزہ ہاسپٹل پر بمباری، 800 سے زائد افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2023, 11:16 AM | عالمی خبریں |

غزہ، 18/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل نے منگل کی رات غزہ کے ایک ہاسپٹل میں زبردست بمباری کی جس میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔اے ایف پی کی اطلاع کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول وزارت صحت نے بتایا کہ وسطی غزہ میں العہلی عرب ہاسپٹل پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں  افراد ہلاک ہوئے۔

امریکہ میں قائم میڈ گلوبل ہیومینٹیرین آرگنائزیشن کے رہائشی ظہیر سہلول نے العہلی عرب ہاسپٹل پر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں والے اسرائیلی حملے کو "21ویں صدی میں طبی مرکز پر بدترین حملہ” قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہاسپٹلس پر بمباری بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ یہ ایک جنگی جرم ہے۔ یہ طبی غیرجانبداری اور 150 سال پرانے جنیوا کنونشنز کو نقصان پہنچاتا ہے، اور مصیبت زدہ مقامی فلسطینی کمیونٹی کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے محروم کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔