اگلے اسمبلی انتخابات میں نوجوان لیڈرشپ کو آگے بڑھانے بی جے پی کا نیا منصوبہ : 'بنائی گئی ہندوتوا لیڈروں کی ٹولی'

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2024, 12:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل25 / مارچ (ایس او نیوز) اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں جو سیاسی تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں اس کے پردے سے ایک نئی بات ابھر کر سامنے آ رہی ہے کہ بی جے پی نے اگلے ریاستی اسمبلی انتخابات میں نوجوان لیڈروں کو آگے بڑھانے اور پارٹی کے مستقبل کو مستحکم کرنے کے لئے کٹر ہندوتوا وادی لیڈروں کی ایک ٹولی تشکیل دی ہے جس میں اتر کنڑا کے ایم پی اننت کمار ہیگڑے، میسورو کے پرتاپ سنہا، چکمگلورو کے نلین کمار کٹیل اور دکشن کنڑا کے سی ٹی روی کو شامل کیا گیا ہے ۔ 

بی جے پی کے ایک لیڈر نے بتایا کہ اسی  ٹولی  کی  قیادت میں  ریاستی اسمبلی الیکشن    جیتنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے ریاستی سیاست میں اس کٹرہندوتوا وادی ٹولے کو سرگرم رکھنے اور پارٹی نوجوان لیڈر شپ کو آگے بڑھانے کے مقصد سے ایک طرف انہیں پارلیمانی ٹکٹ سے دور رکھا ہے تو دوسری طرف  بسو راج بومئی، وشویشور ہیگڑے کاگیری جیسے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو  اسمبلی سے اُٹھاکر پارلیمانی سیاست میں لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

بی جے پی کے متعلقہ لیڈر کے مطابق  وزیر اعظم نریندر مودی آنے والے دنوں میں سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے، مگر وہ  چاہتے ہیں کہ  پارٹی کے مستقبل کے لیے بہتر  یہی ہو گا  کہ نوجوان قیادت کا  کوئی نیا  چہرہ  سامنے لایا  جائے۔ اور  نوجوانوں کو بااختیار بنا کر پارٹی کو منظم کیا جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔