انکولہ ٹی ایم سی میں اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین شپ نہ ملنے کے خوف سے بی جے پی نے کیا واک آوٹ۔ کانگریس نے دیا دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2021, 1:07 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ،23؍جنوری (ایس او نیوز) انکولہ ٹی ایم سی میں جب اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین منتخب کرنے کی باری آئی تو اپنی جیت کے مواقع نہ دیکھتے ہوئے بی جے پی نے میٹنگ سے واک آوٹ کیا جبکہ کانگریس پارٹی کے اراکین نے ستیش سائیل کی قیادت میں دیر رات تک دھرنا دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ انکولہ ٹی ایم سی کے عام اجلاس میں آئندہ ایک سال کی میعاد کے لئے چیرمین چننے کا ایجنڈا جملہ 25 میں سے 13ویں نمبر پر تھا۔ جب 12ایجنڈے پورے ہوگئے تواس ایجنڈے پر کانگریس کے گیارہ اراکین اٹھ کر کھڑے ہوگئے جن میں بی جے پی کی حمایت سے منتخب رکن جگدیش نائیک بھی شامل تھے۔ حالانکہ میٹنگ حزب اقتدار بی جے پی کے 12اراکین موجود تھے ، لیکن صدر اور نائب صدر کو ووٹ کا دینے کا اختیار نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد 10پر ٹک گئی۔ ظاہر سی بات تھی کہ حزب اختلاف کانگریس نے اسٹانڈنگ کمیٹی پر اپنے حق کا دعویٰ کردیا۔

مگر بی جے پی اپنی بات پر اڑ گئی کہ صدر اور نائب صدر کی حمایت انہیں حاصل ہے اس لئے اسٹانڈنگ کمیٹی پر انہی کا حق بنتا ہے۔ پھر ایم ایل اے روپالی نائک کی غیر حاضری کا سبب بتاتے ہوئے کسی اور دن اسٹَانڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ کانگریسی اراکین نے اس فیصلے کو نہ مانتے ہوئے اسٹانڈنگ کمیٹی کے ایجنڈے کو اسی میٹنگ میں پورا کرنے کی مانگ سامنے رکھی۔ جس سے میٹنگ میں تکرار اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ایک مرحلے میں ایک رکن کا ہاتھ لگنے سے ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس گر کر ٹوٹ گیا۔ بی جے پی نے اسی کو بہانہ بنا کر میٹنگ سے واک آوٹ کردیا۔

میٹنگ ادھوری چھوڑنے کو غیر قانونی اقدام بتاتے ہوئے کانگریسی اراکین نے ستیش سائیل اور دیگر لیڈران کے ساتھ رات تک ٹی ایم سی کے احاطے میں دھرنا دیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...