بی جے پی راجستھان میں جمہوریت کا قتل کر رہی ہے:سنیل جاکھڑ

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 11:29 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چندی گڑھ،27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکز کی نریندر مودی حکومت اقتدار کے لالچ میں اپنی مخالف پارٹیوں کی ریاستی حکومتوں کو پیسہ کے دم پر غیرمستحکم کرکے جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔سنیل جاکھڑ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ جس طرح پہلے گووا و مدھیہ پردیش اور اب راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے، یہ ہمارے ملک کے وفاقی ڈھانچہ کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی۔

سنیل جاکھڑ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو نہ تو آئین کی پرواہ ہے اور نہ اسے ملک کے جمہوری اقدار کی فکر ہے وہ صرف اقتدار کے لالچ میں اندھی بن چکی ہے بس کسی بھی طریقہ سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ راجستھان کی حکومت کووڈ۔ 19 بحران میں نہایت عمدہ کام کر رہی ہے پر مرکزی حکومت اور بی جے پی کی قیادت اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت، انہیں خوفزدہ کرنے کی پالیسی اور گورنر کے آئینی عہدہ کا غلط استعمال کرکے کسی بھی طریقہ سے عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانا چاہتی ہے۔

سنیل جاکھڑ نے کہا کہ جس طرح آئینی اقدار کی خلاف ورزی کرکے راجستھان کے گورنر نے وزیراعلی کی مانگ پر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہے ہیں اس سے واضح ہے کہ گورنر کلراج مشرا مرکزی حکومت کے کہنے پر ایسا کرکے جمہوریت کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...