جمہوریت کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی ہو گی کہ دوبارہ کسی کی  یہ سب کرنے کی ہمت نہیں ہوگی : انکم ٹیکس کے نوٹس پر راہول گاندھی کا ٹویٹ

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 10:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کیے جانے کے معاملے پر کانگریس نے بالواسطہ بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا  کہ جب حکومت تبدیل ہوگی تو جمہوریت کو پامال کرنے والوں پر سخت  کارروائی ہوگی اور ایسی کارروائی ہوگی کہ دوبارہ کسی کی  یہ سب کرنے کی ہمت نہیں ہوگی ، یہ میری گارنٹی ہے۔

راہل گاندھی نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’اگر سی بی آئی اپنا کام کرتی، اگر ای ڈی اپنا کام کرتی تو ایسا نہیں ہوتا۔ اس لیے انہیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ  کسی نہ کسی دن بی جے پی کی حکومت بدلے گی اور پھر کارروائی ہوگی، اور ایسی کارروائی ہوگی کہ میں گارنٹی دے رہا ہوں کہ ایسا  کرنے کی دوبارہ ہمت  نہیں ہوگی۔ اس لیے انہیں بھی سوچنا چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی سے متعلق جمعہ کو  کانگریس نے پریس کانفرنس بھی کیا۔ اس میں کانگریس کے لیڈران نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل انکم ٹیکس محکمہ نے پانچ مختلف مالی سال کے ٹیکس ریٹرن میں مبینہ بے قاعدگیوں کے لیے 1823.08 کروڑروپئے کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں لیکن اس نے بی جے پی کے تعلق سے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں، جبکہ اس پر 4600 کروڑ روپے کا جرمانہ بنتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن پر ’ٹیکس دہشت گردی‘ (ٹیکس ٹیررزم) کے ذریعے حملہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پورے ملک کو معلوم ہو چکا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالے کے ذریعے تقریباً 8,250 کروڑ روپے کا چندہ اکٹھا کیا ہے۔ بی جے پی حکومت مختلف طریقوں سے مسلسل اپوزیشن پارٹیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے، جو لوگ ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ خود ہی ڈرے ہوئے ہیں۔‘‘

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کانگریس اور بی جے پی پر جرمانے سے متعلق دستاویزات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیش بھی کیا۔ واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے 210 کروڑ روپئے کا جرمانہ لگائے جانے اور بینک اکاؤنٹ منجمد کیے جانے کی وجہ سے کانگریس پہلے ہی مالی قلت کا سامنا کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پارٹی کو ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے اور وہ جلد ہی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پارٹی نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اسے معاشی طور پر کمزور کر رہی ہے اور اس کے خلاف افسران کا استعمال کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...