بھٹکل میں بائک اور ٹمپو کے درمیان ٹکر؛ دو شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2019, 12:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/اپریل (ایس او نیوز) موڈ بھٹکل بائی پاس  کے قریب نیشنل ہائی وے پر  بائک اور ٹمپو کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔

حادثہ جمعرات شام کو اُس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ٹمپو جو بھٹکل سے بیندور جارہی تھی، مخالف سمت سے آنے والی بائک سے ٹکراگئی۔ بائک سرپن کٹہ سے شمس الدین سرکل کی طرف جارہی تھی۔ زخمیوں کی شناخت  سُکرا بڈیا گونڈا (56) اور دُرگیا انّیا گونڈا (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں بھٹکل تعلقہ کے ہاڈین کے رہنے والے ہیں۔

دونوں کے ہاتھوں اور پیروں کو چوٹیں لگنے کے ساتھ ساتھ ان کے سر کو بھی چوٹ لگی ہے، جس کی وجہ سے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

بھٹکل پولس نے  دونوں زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد ضروری جانکاری لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...