بھٹکل اِسنیہا خصوصی اسکول کے طالب علم عُکاشہ موٹیا نے قومی سطح کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں جیتا چاندی کا تمغہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd March 2024, 2:45 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2 مارچ (ایس او نیوز)  بھٹکل کے اسنیہا خصوصی اسکول میں زیر تعلیم عُکاشہ موٹیا نے  اُترپردیش کے شہر کانپور میں  منعقدہ ذہنی طور پر معذور بچوں کے   نیشنل لیول ویٹ لفٹنگ مقابلے میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا اورچاندی کے تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اسکول کے  اور پورے شہر بھٹکل سمیت ہ ریاست کرناٹک کا بھی نام روشن کردیا۔ کامیابی سے ہمکنار جب عُکاشہ بھٹکل پہنچا ے  تو  نورمسجد کے باہر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا  ۔ ایک طرف ذمہ داران نے پھولوں کی مالائیں پہناتے ہوئے اور شال اوڑھاتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کیں تو وہیں  کئی نوجوانوں نے مینگلور سے بھٹکل کی سرحد پر داخل ہوتے ہی موگلی ہونڈا سے بائک ریلی کے ذریعے ان کا خیرمقدم کیا۔

نورجامع مسجد کے باہر جب عُکاشہ کی  کار رُکی تو  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے  ان کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی، جبکہ ان کے والد جناب نعیم موٹیا نے پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے اپنے فرزند کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا   شکر بجالایا۔اسنیہا خصوصی اسکول کے استاد مسٹر روی نے بھی اس موقع پر  عُکاشہ کو پھولوں  کا ہار پہناتے ہوئے عکاشہ  اور اس کے والد سمیت عُکاشہ کے دوستوں اور رشتہ داروں کو مبارکباد پیش کی۔

بتاتے چلیں کہ  حال ہی میں منڈیا  میں منعقدہ خصوصی ویٹ لفٹنگ مقابلے میں عُکاشہ نے  ویٹ لفٹنگ میں بہترین مظاہرہ پیش کیا تھا جس کے بعد وہ نیشنل لیول کے لئے کولیفائی کرگیا تھا، اس کے ساتھ ہی  26 سے 28 فروری کو اُترپردیش کے کانپور میں   منعقدہ  نیشنل لیول ویٹ لفٹنگ مقابلے میں  عُکاشہ کو ریاست کرناٹک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا اور اس نے   پھر ایک بار شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے سلور میڈل جیت کر پورے شہر کا نام روشن کردیا۔

پتہ چلا ہے کہ 26 سے 28 فروری کو کانپور میں منعقدہ ذہنی طور پر معذور بچوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں  23 ریاستوں کے 180 کھلاڑی شریک ہوئے تھے اور  یہ مقابلے اسپیشل اولمپکس بھارت کے زیراہتمام منعقد ہوئے تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ اسپیشل اولمپکس بھارت کھیلوں کا ایک قومی فیڈریشن ہے، جو انڈین ٹرسٹ ایکٹ 1882 کے تحت رجسٹرڈ ہے اور اسے اسپیشل اولمپکس انٹرنیشنل نے تسلیم کیا ہے۔ یہ   فیڈریشن  منسٹری آف   یوتھ افئیرس (  وزارت  برائے  نوجوانوں کے امور اور کھیل )  سے بھی تسلیم شدہ ہے   اور حکومت ہند نے اسے ذہنی طور پر  معذور بچوں  کے  کھیلوں کی ترقی کے لیے ترجیحی زمرے میں رکھا ہے۔

عُکاشہ کی بھٹکل آمد کے موقع پر  لائن اسپورٹس سینٹر کے  کئی اراکین بالخصوص ارشاد صدیقہ،  فیاض مُلآ،  تنویر موٹیا،  ابوبکر گوائی وغیرہ  کے ساتھ دیگر  اسپورٹس سینٹروں کے بھی کئی نوجوان موجود تھے۔

 

نیشنل لیول کے لئے منتخب ہونے پر ساحل آن لائن کی خصوصی وڈیو رپورٹ:

 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...