بھٹکل کے عبدالباقی صدیقہ کرناٹکا لاء یونیورسٹی بنگلورو کبڈی ٹیم کے لئے منتخب : یونیورسٹی بلیو کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th December 2019, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:09؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) بنگلورو کی شیشا دری پورم لاء کالج میں ایل ایل بی کے  تیسرے سال میں  زیر تعلیم  بھٹکل کے عبدالباقی ابن عبدالقادر جیلانی  نے کبڈی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے صدیقہ کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی(کے ایس ایل یو)  کی کبڈی ٹیم(مین) کے لئے منتخب  ہوتے ہوئے یونیورسٹی بلیو کا خطاب پایا ہے۔

عبدالباقی منگلورو یونیورسٹی سے ملحق ڈگری کالج اُڈپی میں 11سے 14دسمبر 2019تک چلنے والے ساؤتھ زون  انٹر یونیورسٹی کبڈی ٹورنامنٹ میں کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی بنگلورو کی نمائندگی کریں گے۔ خیال رہے کہ عبدالباقی پہلے کھلاڑی ہیں جو لاء یونیورسٹی کی کبڈی ٹیم کے 12کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔عبدالباقی نے  بھٹکل انجمن پی یوکالج  سے کامیابی کے بعد بنگلورو کے شیشادری پورم لاء کالج میں داخلہ لیا تھا۔ اسی طرح عبدالباقی شاہین  مخدوم کالونی اسپورٹس سنٹر سے کھیلتے ہوئے بیسٹ رائیڈر مانے جاتے تھے۔ مانا جارہاہے کہ کبڈی ٹورنامنٹ میں اپنے بہتر کھیل مظاہرے کی بنیاد پر یہ ٹیم انڈیا کے لئے شمار کئے جاسکتےہیں۔ اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن ، شاہین مخدوم کالونی اسپورٹس سنٹر سمیت کبڈی کے شائقین نے مبارکباد ی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔