بھٹکل:منی ودھان سبھا کی تعمیر کے لئے 10کروڑ روپئے منظور:رکن اسمبلی کی کوششوں کا نتیجہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th June 2016, 12:28 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25جون(ایس او نیوز) بھٹکل میں کئی سالوں سے یہ مانگ کی جارہی تھی کہ یہاں ایک منی ودھان سبھا کی تعمیر ہو، لیکن ابھی تک اس کے متعلق کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھی تھی اب اس  خواب کی تعبیر پوری ہوتی نظر آرہی ہے ، یعنی بھٹکل میں منی ودھان سبھا کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے 10کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔  

ریاستی حکومت کا حکمنامہ ضلعی انتظامیہ کے پاس پہنچ چکاہے، منی ودھان سبھا کی تعمیر بھٹکل پی ڈبلیو ڈی محکمہ انجام دے گا۔ تعلقہ کے بندرروڈ پر واقع سرکاری ہاڑی زمین سروے نمبر 580 پر تین منزلہ عمارت منی ودھان سبھا کے لئے تعمیر کی جائے گی۔ تما م کمروں کے لئے وارڈ روب، اسٹوریج یونٹ، پارٹیشن کرسیاں،میٹنگ ہال ٹیبل کی سہولت ہوگی۔ عمارت میں جدید تکنالوجی کا لفٹ نصب کیا جائے گا۔ قومی شاہراہ سے منی ودھان سبھا کی عمارت تک کانکریٹ روڈ ، کناروں پر پاورس کرب اسٹون ، اسٹریٹ لائٹ نصب کئے جائیں گے۔ تعلقہ کی تقریباً تمام دفاتر ایک ہی جگہ ہونگی۔ فی الحال کرایہ کی عمارتوں میں اپنے کام انجام دے رہے محکمہ مزدور، تعلقہ سروے آفیس، محکمہ سماجی بہبودی ، ایکسائز محکمہ، محکمہ برائے فلاح وبہبودی خواتین و اطفال، معاون رجسٹرڈآفیس، محکمہ آب، محکمہ خزانہ وغیرہ ایک ہی جگہ پر دستیاب ہونگے۔ تحصیلدار کا دفتر، کورٹ ہال، نیمدی سینٹر، الیکشن دستاویزات کمرہ ، محکمہ خزانہ سمیت مختلف تحصیل محکمہ جات منی ودھان سبھا میں کام کریں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے لئے بھی ایک کمرہ مختص کیاجاسکتاہے۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے ایک ہی قسط میں 10کروڑ روپیوں کامنظور کرنا خاص بات ہے۔ اس تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہا کہ عوام کو مختلف دفاتر کا چکر لگانے میں ہونےوالی دقتوں اور کرایہ کی وجہ سےحکومت پر ہونے والے معاشی دباؤ کو ختم کرنےکےلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے امید ہے کہ منی ودھان سبھا عوام کے لئے کافی سہولیات بخشے گا۔ رقم کی منظوری کے لئے انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کاشکریہ اداکیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...