بھٹکل:تعلقہ انتظامیہ کے زیر اہتمام وشوکرما جینتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2017, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19/ستمبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ انتظامیہ ،بھٹکل بلدیہ اور پٹن پنچایت بھٹکل کے اشتراک سے تعلقہ پنچایت ہال میں شری وشو کرما جینتی کا تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ وشوکرما سماج کے لوگ بہت محنتی اور جفاکش لوگ ہیں، ان کے لئے حکومت نےکئی ایک سہولیات مہیا کی ہیں سماج کے لوگ ان سے استفادہ کرتےہوئے ترقی کرنے کی بات کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروگرام میں تحصیلدار بی ایچ گنگا، آراین ایس پالی ٹکنک لکچرر سنتوش ایم آچاریہ ، کرناٹکا وشوکرما سمودایا ابھیرودھی نگم کے ڈائرکٹر دیوی داس آچاریہ ، کالی کامبا مندر انتظامیہ کے سدانند آچاریہ نے بھی خطاب کیا۔ سریش آچاریہ نے نظامت کی ۔ راجو نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔