بھٹکل :سرکاری ملازمین کے مابین دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2018, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/ جنوری (ایس اؤنیوز)سرکاری ملازمین کو ہمیشہ اپنے کام کا دباؤ رہتاہے، ایسے میں کھیلوں کا انعقاد کرنے سے دباؤ سے باہر نکلنا ممکن ہوگا۔ نوجوان نسل بڑی اہمیت کی حامل ہے سرکاری ملازمین کی رہنمائی ان کے لئے ضروری ہے۔تعلقہ کے سرکاری ملازمین کےمابین جالی روڈ کولا میدان میں دو روزہ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد بی جے پی لیڈر سنیل نایک نے ان خیالات کا اظہارکیا۔

تحصیلدار وی این باڈ کر نے افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے سماجی بہتری میں سرکاری ملازمین اہم رول ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کھیل کے ساتھ ساتھ ثقافتی ، مذہبی دیگر سماجی پروگرامات کریں ۔

اس موقع پر وینکٹیش نائک، موہن نائک، واسوموگیر، شیکھر پجاری ، ونایک تھامسن ، رام پجاری وغیرہ موجود تھے۔ سی ڈی پڈوکونے نے نظامت کی تو گنیش ہیگڈے نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔